وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت سوات یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے قیام کے حوالے سے اجلاس۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے قیام کے لئے ماسٹر پلان کی منظوری۔ اس سال جون تک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ۔ جون تک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں، وزیر اعلی کی ہدایت 15 اپریل تک منصوبے کا پی سی ون متعلقہ فورم سے منظور کروایا جائے، محمود خانسوات ایگریکلچر یونیورسٹی کا منصوبہ پورے ملاکنڈ ڈویژن کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، محمود خانیونیورسٹی کے قیام سے علاقے میں زراعت، باغبانی، ماہی پروری اور دیگر شعبوں کو جدید طرز پر فروغ دینے میں مدد ملے گی،محمود خانصوبے کو زرعی پیداوار میں خود کفیل بنانے کے لیے اس یونیورسٹی کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیر اعلی یونیورسٹی کے قیام کے لئے درکار زمین خریداری کی خریداری کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، اجلاس کو بریفنگ یونیورسٹی کے قیام کے لئے تعمیراتی کام مرحلہ وار مکمل کئے جائیں گے، پہلے مرحلے میں ایک ایڈمن بلاک، اکیڈمک بلاک اور رہائشی ہاسٹلز تعمیر کئے جائیں گے، بریفنگ یونیورسٹی میں پانج مختلف فیکلٹیز اور 23 ڈیپارٹمنٹس قائم کئے جائیں گے، بریفنگ یونیورسٹی میں ابتدائی طور پر ترجیحی شعبوں میں کلاسوں کا اجراء کیا جائے گا، بریفنگ ان ترجیحی شعبوں میں ماونٹین ہارٹیکلچر، لائیو اسٹاک، فشریز، فوڈ ٹیکنالوجی، پلانٹ پروٹیکشن اور دیگر شامل ہیں