سوات میں پلانٹ فار پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کردیاگیا۔ سوات یونیورسٹی کے چارباغ کیمپس میں چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم یوسف زئی نے دیودار کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کمشنرملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اعجاز خان، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خٹک، پاک فوج کے کرنل نوید، چیف کنزرویٹر سوات اور دیگر حکام نے بھی پودے لگائے۔وادی کی قدرتی خوبصورتی کو ماند پڑنے سے بچانے اور گلوبل وارمنگ جیسی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے درختوں کی تعداد بڑھانی ہوگی جس کے لئے ہر فرد کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا۔وادی کی قدرتی خوبصورتی کو ماند پڑنے سے بچانے اور گلوبل وارمنگ جیسی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے درختوں کی تعداد بڑھانی ہوگی جس کے لئے ہر فرد کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
سوات میں پلانٹ فار پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز
