سوات:ملاکنڈ ڈویژن کے ریٹائرڈ ملازمین نے 3 مارچ کو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے آل پاکستان پنشنرر ایسو سی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کااجلاس ہوا جس میں ڈویژن بھرسے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔ صوبائی صدر فدا محمد درانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔ گروپ انشورنس کو بلا غور دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے، تو3مارچ کو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیاجائے گا۔