خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں بادلوں کا راج جبکہ کئی مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔کالام میں پارا منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابرآلود اورسرد جبکہ بالائی اضلاع میں ابرآلود رہنے کا امکان ہےتاہم سوات،ملاکنڈ، چترال، بالائی دیر، شانگلہ، بونیر، باجوڑ،کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ ، ہری پور، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ ،چارسدہ،مردان،صوابی،خیبر، کُرم، کوہاٹ اورکرک کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملم جبہ میں 12 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 11، دیر ، سیدو شریف میں8 ملی میٹر، کالام اور بونیر میں 9 ملی میٹر جبکہ پشاور میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کالام میں1 انچ برف باری بھی ریکارڈ ہوئی۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 13 اور زیادہ سے زیادہ 23 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔