سوات میں 2ایس ایچ او ز اور انچارج ڈی ایس بی سمیت متعدد پولیس افسران کے تبادلے کردئے گئے۔ ڈی پی او سوات دلاورخان بنگش نے ایس ایچ او مینگورہ گل شید خان کو ایس ایچ او کانجو تعینات کردیا۔ایس او کانجو اخترایوب کا مینگورہ تبادلہ کردیا گیا۔ انچار ج ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ سب انسپکٹر بخت شیروان کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ایس ایچ تھانہ رحیم آباد تعینات کردیا گیا۔تقرری کے منتظر سب انسپکٹر جہان عالم کو انچارج ڈی ایس بی تعینات کردیا گیا۔ایڈیشنل ایس ایچ رحیم آباد عبداللہ کو پولیس لائن میں حاضری کی ہدایت کی گئی۔اسی طرح سب انسپکٹر فضل کریم کو ایڈیشنل ایس ایچ او کالام،سب انسپکٹر کشورخان کو پولیس اسٹیشن کانجو سے تبدیل کرکے انچارج پولیس پوسٹ بریکوٹ، سب انسپکٹر شجاعت علی خان کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ، اے ایس آئی فضل مولا کو تھانہ کوکارئی سے تھانہ مدین اور اے ایس آئی علی محمد کو تھانہ بنڑ سے تھانہ مدین تعینات کردیا گیا ہے۔