خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں مزید 6 افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ متاثر ہ افراد کی تعداد 3960 ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے مطابق سوات میں اب تک 47490 افراد کے نمونے لئے گئے، جن میں 43002 افرادکے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں۔ 3960 میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔متاثرہ افراد میں سے اب تک 3750 افراد صحت یاب اور 126دم توڑ گئے ہیں۔ اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 84 ہے۔ جبکہ 526 افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔