سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ میں سوشل سیکورٹی اہلکارو کی کارروائی ورکروں کے ماہانہ اقساط ادا نہ کرے والوں سے ہزارو روپے جرمانے سمیت وصول، تفصیلات کے مطابق ضلع سوات کے سوشل سیکورٹی افیسر محمد اسرار احمد کی زیر نگرانی مینگورہ میں سوشل سیکیورٹی نادہندہ یونٹس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ جس کے تحت مختلف نادہند ہ یونٹس سے جرمانے وصول کیے گئے. اس سلسلے میں سلیم کارپٹس سے ستھر ہزارریڈکس پلاسٹک انڈسٹری سے چوالیس ہزار ایک سو، اشیانہ سے بیس ہزاراور افرین انٹرپرایزیزچھیاسٹھ ہزار ایک سوپچاس روپے وصول کئے مجموعی طور پر دولاکھ سے زائد وصول کئے، اس موقع پر سوشل سیکیورٹی کے آکشنیر ایڈووکیٹ خالدتنویر روہیلہ اور مینگورہ پولیس سٹیشن کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ سوشل سیکورٹی آفسیر نے میڈیا کو بتایا کہ سوات میں لیبر کی حقوق کی تحفظ کے لئے تمام اداروں میں کام کرنے والے محنت کشوں کی رجسٹریشن جاری ہے۔