سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ میں تین سالہ بچے کا گلہ کاٹنے والی ملزمہ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔خاتون مدرسے کی معلمہ ہے جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق چوبیس فروری کو تین سالہ محمد حسان ولد امجد علی سکنہ امانکوٹ کا گلہ تیز دھار آلے سے کاٹا گیا تھا۔ امجد علی نے پولیس کو بتایا تھا اُس کا بیٹا اپنی بہن کے ساتھ گھر کے قریب مدرسہ عائشہ انور گیا ہوا تھا جہاں سے بچہ زخمی حالت میں پایا گیا تھا۔ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش نے ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان کو فوری طور پر اصل حقائق معلوم کرنے اور ملزم/ملزمان کو ٹریس کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان نے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن افسر زمان خان، ایس ڈی پی اُو سٹی پیر سید خان، انوسٹی گیشن افیسر تھانہ رحیم آباد انسپکٹر سید رحیم خان، تھانہ مینگورہ انسپکٹر مشرف خان، ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد مجیب عالم خان، انچارج کمپیوٹر سیل اے ایس آئی گوہر پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی، تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ہوئے اصل ملزمہ مسماۃ (ح) تک رسائی حاصل کی۔ مسماۃ(ح) نے دوران انٹاروگیشن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے نے مسماۃ (م) کی شادی رکھوانے کے لئے یہ اقدام اُٹھایا کیونکہ وہ چاہتی تھی کہ مسماۃ (م) کی شادی اپنے بھائی قاری محمد انور سے کرو۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے آلہ اقدام قتل بلیڈ برآمد کرلی گئی ہے۔
سوات میں 3 سالہ بچے کا گلہ کاٹنے کا معمہ حل،ملزمہ گرفتار
