سوات(مارننگ پوسٹ) رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کے چیف کمشنر عظمت حنیف اورکزئی نے دورہ سوات کے دوران خپل کور فاؤنڈیشن اور خپل کور ماڈل سکول کا دورہ کیا محکمہ اطلاعات سوات کے ریجنل ڈائریکٹر غلام حسین غازی بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر سکول کے ڈائریکٹر محمد علی نے انہیں یتیم بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کیلئے اپنے ادارے کے کردار اور سرگرمیوں سے اگاہ کیا عظمت حنیف اورکزئی نے یتیم بچوں کی بہترین کفالت اور کردارسازی کیلئے خپل کورویلج پراجیکٹ کی بطور خاص تعریف کی اور اس ضمن میں صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ اپنے ادارے کی جانب سے بھی بھرپور تعاؤن کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اگلے دورہ سوات میں خپل کور ویلج کا بھی خاص طور پر دورہ کریں گے۔
رائٹ ٹو انفارمیشن کے چیف کمشنر کا خپل کور فاؤنڈیشن و سکول کا دورہ
