سوات میں رحیم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار کرلئے۔ 6 کلوگرام چرس برآمد کرلیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ رحیم آباد کے ایس ایچ او مجیب عالم خان کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سمگلرز مسماۃ ساجدہ بی بی زوجہ آصف سکنہ چارسدہ حال پشاور، سجاد خان ولد شاہ نواز خان اور اسد خان ولد تاجبر خان سکنہ امانکوٹ کو گرفتا رکرکے ان کے قبضے سے چھے کلوگرام چرس برآمد کرلیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔