سوات میں کورونا وائرس میں تیزی آگئی۔ ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ جاں بحق افراد کی تعداد127ہوگئی۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید60 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 4091تک پہنچ گئی۔ محکمہئ صحت کے مطابق اب تک ضلع بھر میں 49418 افراد کے نمونے لئے گئے ہیں جن میں سے 44311ٹیسٹ نیگٹو آئے ہیں۔4091 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ان میں سے127افراد لقمہئ اجل بن چکے ہیں۔ 3795مریض صحت یاب بھی ہوگئے ہیں۔اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 169 ہے، جن میں 36 افراد ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔133افراد گھروں میں قرنطین ہیں۔ محکمہئ صحت کے مطابق مزید 1014افراد کے ٹیسٹ رزلٹ آناباقی ہیں۔