سوات میں کورونا وائرس میں انتہائی تیزی، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید87افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے ترجمان ارشد جمال کے مطابق کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4283 ہوگئی۔ 736 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 261 ہے۔ اب تک سوات میں اس وائرس سے128افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
کرونا کی تیسری لہر،سوات میں 24 گھنٹوں میں مزید87افراد متاثر
