سوات(مارننگ پوسٹ)پشاور کے بعد سوات میں بھی پولیس ایس ایچ اوز نے ”وردی کو عزت دو“ مہم کا سوشل میڈیا پر آغاز کردیا۔ پشاور واقعہ سے پہلے سوات کے تھانہ سیدو شریف کے ایس ایچ او رفیع اللہ اور دیگر اہلکاروں نے بین الصوبائی خواتین چور گروہ کے دو خواتین کو گھر میں چوری کرتے ہوئے پکڑا تھا۔ پولیس وین میں بٹھاتے وقت ایک ملزم خاتون نے پولیس کو غلیظ گالیاں دی تھیں جس پر ایک پولیس اہلکار نے خاتون کو تھپڑ مارا تھا۔واقعہ کے بعد آئی جی کے حکم پر ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو وردی میں حوالات میں بند اور بعد میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ سوات کے مختلف تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز نے سوشل میڈیا پر ”وردی کو عزت دو“ مہم میں لکھا ہے کہ پشاور میں حولات میں بچے کی خودکشی پر وہ دل کے آنسو رو رہے ہیں اور ایس ایچ او سمیت تمام اہلکار سزا کے مستحق ہیں۔ لیکن وردی میں فورس کے اہلکاروں کو حوالات میں بند کرنا وردی کی بے عزتی ہے جس کو برداشت کرنا ممکن نہیں۔
سوات،پولیس ایس ایچ اوز نے ”وردی کو عزت دو“ مہم کا سوشل میڈیا پر آغاز کردیا
