سوات:تحصیل مٹہ کے علاقہ کالاکوٹ میں جواں سال دلہے کی موت کا معمہ حل ہوگیا،سات ماہ کی دلہن کو گرفتار کرلیا گیا،ایس ایچ اوتھانہ کالاکوٹ سرباز خان کے مطابق رواں ماہ کی پانچ تاریخ کو سات ماہ کا دلہا بیس سالہ گل زادہ ولد بدرے پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا تھا جسے طبی موت قراردیکر سپردخاک کردیا گیا تھا پولیس نے شک کی بنا پر عدالت سے اجازت لیکر قبرکشائی اور اس دوران پوسٹ مارٹم کے دوران نوجوان کے گلے میں پھنداڈال کرقتل کرنے کے شواہد مل گئے جس پر پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے