مینگورہ(مارننگ پوسٹ)یونین کونسل گل کدہ کے عوام نے تحصیل کونسل کی نشست کیلئے نامزدامیدوارنوجوان صحافی پرویزعالم پاپاکیلئے مشترکہ انتخابی مہم چلانے کا اعلان کردیا ،گھرگھر جاکر اپنے امیدوار کیلئے ووٹ مانگیں گے، موصو ف کی کامیابی کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے جائیں گے،اس حوالے سے یونین کونسل گل کدہ،شریف آباد،خواجہ آباد اوآس پاس کے دیگر علاقوں کے لوگوں نے وفودکی شکل میں پرویز عالم پاپا سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنی طرف سے بھر پو رتعاؤن کا یقین دلایا اور کہاکہ وہ ان کیلئے مشترکہ انتخابی مہم چلائیں گے،انہوں نے کہاکہ وہ گھرگھر جاکر پرویزعالم پاپا کیلئے ووٹ مانگیں گے کیونکہ وہ ایک مخلص،دیانتداراورجذبہ خدمت سے سرشارنوجوان ہے جنہوں نے ہر دورمیں عوام کی بھرپوراندازمیں خدمت کی ہے ،اس موقع پر پرویز عالم پاپا نے اہل علاقہ کا شکریہ اداکا اور کہاکہ عوام کے تعاؤن سے ہی وہ کامیابی حاصل کریں گے جبکہ ان کے اعتماد پر پوراپورااترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔