ٹورنٹو(آئی این پی)کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ چرس انسانی صحت کے لئے مفید ہے لہٰذا اسے خریدنے اور استعمال کرنے کو قانوناًجائز قرار دیا جا رہاہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کینیڈا وہ پہلا مغربی ملک بن گیاہے،جہاں چرس کی خرید اور استعمال کو جائز قرار دے دیا گیا ہے۔کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس حوالے سے کہا کہ چرس کو اس لئے قانونا جائز قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ یہ انسانی صحت کے لئے مفید ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ جانتے ہوئے ایسا فیصلہ کیا گیا ہے کہ بچوں کے لئے یہ مضِر ہے۔ ٹروڈو نے اپنے ملک کے بچوں کو اس کے استعمال سے محفوظ رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کے عزم کا اظہار کیا۔ جسٹن ٹروڈو نے سن 2015 میں وزیر اعظم بننے سے قبل اپنی انتخابی مہم میں چرس کے استعمال کو قانونا جائز قرار دینے کا وعدہ کیا تھا۔