سوات اور خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں افغانستان سے دہشت گردوں کی ایک بڑی ٹیم داخل ہوچکی ہے۔ گذشتہ روز کانجو میں فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے گرفتار دہشت گرد نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان میں حالات خراب کرنے کے لئے پاکستان میں داخل ہوگئی ہے۔ وہ خود بھی ان دہشت گردوں کی ٹیم کا حصہ تھا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جن میں اکثریت سادہ لباس اور عام گاڑیوں کا استعمال کریں گے۔ پولیس نے تمام ان جگہوں جہاں پولیس اہلکار باوردی ڈیوٹی کرتے ہیں، ان کے آس پاس سادہ لباس میں مسلح پولیس اہلکار کھڑے کئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے قریب اور قریبی عمارتوں پر بھی سادہ لباس میں مسلح پولیس اہلکار کھڑے کئے گئے ہیں۔ اس طرح تمام پولیس تھانوں میں بھی سیکورٹی کے لئے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔اس دفعہ سوات پولیس دہشت گردوں کو سر پرائز دینے کے لئے تیار ہے۔
سوات میں سکیورٹی فورسز پر حملے میں پکڑے گئے زخمی دہشت گرد نے بڑا نکشاف کردیا
