سوات: سیدوشریف ائیرپورٹ پر فضائی سروس دوبارہ بحال کردی گئی۔ قومی ائرلائن کی پہلی پرواز آج جمعہ کے روز کراچی سے صبح سات بجے روانہ ہوگی۔ لاہور اور اسلام آباد سے ہوتے ہوئے دس بج کر پچاس منٹ پرسیدوشریف ائرپورٹ پر اترے گی۔ پی آئی اے کی ویب سائٹ شیڈول کے مطابق اسی روٹ پر پرواز سہ پہر تین بجے واپس روانہ ہوگی۔ دوسری پرواز پیر کے روز مسافروں کو لے کر سوات پہنچے گی۔ سوات کا سیدوشریف ائیرپورٹ 17سال بعد مسافرطیاروں کے لئے بحال کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان 17 سال بعد پہلی پرواز پہنچنے کے موقع پر سیدو شریف ائیر پورٹ پر موجود ہوں گے۔