سوات:سیدو شریف ائیرپورٹ سے ائیر سروس کی بحالی سوات میں سیاحت کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگی، فضل حکیم خان یوسفزئی چئیرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سوات میں بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سیدو شریف ائیرپورٹ سے فلائیٹ آپریشن ایک سنگِ میل ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ سوات سے ائیر ٹریفک کی بحالی سے نہ صرف ملک کے بڑے شہروں سے بلکہ بیرون ملک سے سیاح کم وقت میں سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کی قدرتی حسن اور موسم سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن بین الاقوامی سیاحت خصوصاً مذہبی سیاحت کی وجہ سے اہمیت کا حامل ہے، گندھارا تہذیب کا مرکز ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے سیاح اور ماہرین وادی سوات میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ائیرپورٹ سروس بحال ہونے سے بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کو سوات سمیت ملک کے دیگر شہروں تک رسائی آسان ہو