سوات(مارننگ پوسٹ )اپر سوات کو ضلع کا درجہ دینے اور خوازہ خیلہ میں جو ڈیشنل کمپلیکس پر تعمیرا تی کام شروع کر نے کے لئے خوازہ خیلہ تحصیل بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے احتجا جی واک کیا، جس کی قیا دت تحصیل بار ایسوسی ایشن خوازہ خیلہ کے صدر سید احمد خان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکر ٹر ی انور زیب خان ایڈ ووکیٹ نے کی۔ احتجا جی واک خوازہ خیلہ تحصیل سے شروع ہو کر شیر عالم خان کا کا چوک پر ختم ہوا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ خوازہ خیلہ میں جو ڈیشنل کمپلیکس کے لئے جگہ کا انتخا ب کیا گیا ہے، مگر افسو س کہ تا حال جو ڈیشنل کمپلیکس پر کام شروع نہیں ہوا جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پر ویز خٹک نے اپر سوات کو ضلع کا درجہ دینے کا با قاعدہ اعلان کیا تھا، مگر تاحال اپر سوات کو ضلع کا درجہ دینے میں کو ئی پیش رفت نہیں ہوئی۔