سوات :سوات نادرا افس میں عوام کے ساتھ بداخلاقی کرنے والے رحیم اللہ کو شانگلہ ٹرانسفر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک وڈیو وائرل ہوئے تھی جس میں نادرا افس سوات میں رحیم اللہ نامی اہلکار ایک شخص سے بداخلاقی کررہا تھا جس پر نوٹس لے تھے ہوئے نادرا کے اعلیٰ افسران نے مذکورہ اہلکار کو ضلع شانگلہ ٹرانسفر کر دیا نادرا کے اعلیٰ افسران نے واضح طور پر کہا کہ نادرا عملہ عوامی خدمت کو اپنا شعور بناکر سہولیات فراہم کریں کوئی بھی اہلکار کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ عوام کے ساتھ ناروا سلوک کریں اور ریلیف دینے کے بجائے انہیں ذلیل وخوار کریں۔