سوات(مارننگ پوسٹ )پاکستان پیپلز پارٹی نے سوات کی سیاست میں ہلچل مچادی ، این اے ۳ اور پی کے ۵ سے شہزادہ میانگل شہریار امیرزیب اور شہزادہ میانگل امیرزیب شہریار کومیدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ،ٹکٹس جاری کردیئے،پارٹی کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،امیرزیب ہاؤس میں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا ،پاکستان پیپلز پارٹی نے سوات کے اہم سیاسی شخصیت و شاہی خاندان کے سپوت شہزادہ میانگل شہریار امیرزیب اور اس کے فرزند شہزادہ میانگل امیرزیب شہریار کو ٹکٹس جاری کرنے کے بعد اہلیان سیدوشریف و پارٹی کارکنان نے بڑی تعدادمیں امیرزیب ہاؤس پہنچ کرشدید نعرہ بازی کی اور پارٹی
قائدین کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے شہزادہ میانگل شہریار امیرزیب کے والد مرحوم شہزادہ میانگل امیرزیب پی پی پی کے ٹکٹ پر 1977اور1985میں الیکشن لڑ کر ایم اے این اور ایم پی اے رہ چکے ہیں۔