سوات:سوات کے علاقےخوازہ خیلہ میں نجی تعلیمی اداروں کے مالکان اور اساتذہ نے اسکولوں کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ساجد خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ ہم پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہوچکے ہیں اور اب حکومت نے دوبارہ اسکول بند کردئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ
صوبائی حکومت ایس او پیز کے تحت تمام نجی تعلیمی اداروں کو کھولنے کے لئے اقدامات اٹھائے .انہوں نے کہاکہ نجی تعلیمی ادارے بند ہونے کیوجہ سے سکول مالکان سمیت سیکڑوں اساتذہ معاشی طور بد حالی کا شکار ہے . بلڈنگ کرایہ اور اساتذہ کی تنخواہیں ادا کرنا سکول مالکان کے بس کی بات نہیں … مقررین نے کہا کہ سکولوں کی بندش کیوجہ سے بچوں کا مستقبل تباہ ہورہے ہیں جس کو ہم کسی بھی طور تیار نہیں، اگر ہمارے مطالبات حل اور درج مقدمات کو ختم نہ کیا گیا تو اساتذہ اور سکول کے بچے شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔