سوات میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سیدوشریف تدریسی اسپتال میں 174 مریض زیرِ علاج ہیں۔ سیدوشریف اسپتال میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 30 مریض داخل کرائے گئے۔ ترجمان کے مطابق اسپتال میں اس وقت کرونا سے متاثرہ 174 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں 107 کا کروناٹیسٹ پازیٹو ہے جب کہ 67 مریضوں کا ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسپتال میں 30 نئے مریض داخل کرائے گئے ہیں۔
سوات سیدوشریف تدریسی اسپتال میں 174 کورونا مریض زیرِ علاج
