سوات کے مینگورہ شہر کے نشاط چوک میں پولیس گاڑی کے غلط سمت میں جانے سے ٹریفک جام ہوگئی۔ سرکاری نمبر پلیٹ والی پولیس موبائل گاڑی نمبرAB2163 روزہ افطار سے ایک گھنٹا قبل جلدی کی وجہ سے مخالف سمت سے آنے والے لین میں گھس گئی جس کی وجہ ٹریفک جام ہوگئی۔ روزہ داروں کو مذکورہ گاڑی کی وجہ سے مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔