سیدو شریف کے علاقہ چیل شگئی میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ میں سات افراد زخمی ہوگئے۔ تلیگرام میں رکشہ گرنے سے 5افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے شیخ زید النہیان ہسپتال سیدو شریف کردیا گیا۔افطاری کے بعد غفران اور شیر گروہ کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوئی۔چیل شگئی کے مشتعل افراد نے تھانہ سیدو شریف کے سامنے سڑک بند کرکے احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ایس ایچ او سیدوشریف طارق خان نے مظاہرین سے مذاکرات کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی ار درج کی گئی ہے اور تمام ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا جس پر مظاہرین احتجاج ختم کرکے سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔دوسری جانب منگلور کے علاقہ سیر تلیگرام میں رکشہ سڑک سے نیچے خوڑ میں گر گیا جس میں سوار پانچ افراد زخمی ہوگئے جن کو نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
سوات میں مختلف واقعات میں 12افراد زخمی
