سوات(نیازاحمدخان) قومی اسمبلی میں اسلامی تعلیمات کے خلاف قانونی سازی کی سخت مخالفت کرتے ہیں، فوج کا سیاسی بیان موجود حکومت کی نااہلی ہے، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں امیر جماعت اسلامی سیراج الحق، سوات سیدوشریف گراسی گراونڈ میں ورکرز کنونیشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سیراج الحق نے کہاکہ سیاسی عمائدین قوم کے معمار ہوتے مگر آج پاکستان کے موجودہ سیاسی عمائدین عوام کو گالیاں سیکھا رہی ہے وزیراعظم سے لیکر کابینہ کے ارکان تک گالیوں پر گالیادے رہیے ہیں۔ سیاسی عمائیدین صاحب اور صاحبہ کے چکرمیں ہیں۔ قومی اسمبلی میں گالیوں کے سیوا کسی قسم کی کارروائی نہیں ہورہی ہیں۔عوام کے مفاد کے لئے کسی قسم کی پالیسی نہیں بنائی جار ہی ہیں۔ چائلڈمیرج کے نام پر نئی پالیسی اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ یہود اور امریکہ کو خوش کرنے کے لئے پالیساں بنائی جارہی ہیں۔ سیراج الحق نے آئی ایس پی آرکے حالیہ پریس کانفرنس پربات کرتے ہوئے کہاکہ فوج کا سیاست میں کوئی کام نہیں اپنے فرائض تک محدود رہیں دینی مدرسوں کے مطلق غیر ضروری بیان سے تلخی مزید بڑھگی، انہوں نے کہاکہ فوج کی بیان سے ظاہرہوتاہے کہ پاکستان میں کوئی عوامی حکومت ہے ہی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے افلاطون وزیرخزانہ نے پاکستانی روپیہ کو عام کاغذکے برابر کردیاہے۔ ورلڈ بینک کے ایجنٹ کو اہم منصب پر رکھ دیاگیاتھا۔ ملک میں بدترین مالی بحران کے ذمہ دار موجودہ حکومت ہے۔ مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ لوگ خودکشیاں کررہی ہیں، جرائم پر مجبور ہے، جسم فروشی پر مجبور ہے مگر غلط پالیسوں کی وجہ سے کچھ خاص لوگوں کا وسائل پر قبضہ ہے ملک میں ہرقسم کے وسائل موجود ہیں مگر عوام کو کچھ نہیں دیاجارہاہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان میں کسی نئے تجربے کی ضروت نہیں ہے اس ملک کے لئے صدارتی نظام قابل قبول نہیں پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف اسلامی نظام میں ہے۔ جماعت اسلامی کی ورکز کنونیش سے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر میاں محمد اسلم، صوبائی امیر مشتاق احمدخان، ضلع سوات کے امیر محمد امین اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
فوج کا سیاسی بیان موجودہ حکومت کی نااہلی ہے، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، امیر جماعت اسلامی سیراج الحق
