سوات:گورنمنٹ پرائمری سکول حاجی بابا مینگورہ میں پانی کی قلت سے سخت گرمی میں بچے پینے کے پانی سے محروم ہیں۔ بچوں کے والدین کے مطابق سکول کا کنواں خشک ہونے کی وجہ سے سکول میں پینے اور واش روم کا پانی نہیں ہے، جس کی وجہ سے بچوں اور اساتذہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ سکول میں پانی کا انتظام کریں۔