مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع علاقہ امان کوٹ میں بیوی نے شوہر پر اپنے سات سالہ بیٹے کے ساتھ بد فعلی کا الزام لگایا ہے۔ زوجہ افضل خان نے تھانہ رحیم آباد میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ ان کا شوہر اپنے سات سالہ سگے بیٹے کے ساتھ بد فعلی کرتا ہے۔ رپورٹ پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور بچے کامیڈکل کیا۔ رحیم آباد پولیس کے مطابق میڈیکل میں الزام ثابت نہیں ہوا، تاہم پولیس نے تفتیش شروع کردی جس کے بعد حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔
مینگورہ : بیوی نے شوہر پر اپنے7 سالہ بیٹے کے ساتھ بد فعلی کا الزام لگایا دیا
