سوات (مارننگ پوسٹ) عوامی نیشنل پارٹی سوات نے پارٹی ناظمین اور رہنما ؤں سے سیکورٹی واپس لینے پر احتجاجی کا اعلان کردیا،پارٹی رہنماؤں کی سیکیورٹی مسلح سالار دیں گے،رہنماؤں کو نقصان پہنچا تو توب ذمے دار موجودہ حکومت کے وزیر اعلیٰ اور صوبے کے چیف سیکرٹری ہوں گے، ان خیالات کا اظہار اے این پی سوات کے سینئر نائب صدر خواجہ محمد خان اور جنرل سیکرٹری شاہ دوران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 9جون کو مہنگائی کے خلاف احتجاج میں شرکت کرنے پر اے ین پی کے ضلعی صدر ایوب خان، ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان اور تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان سے سیکیورٹی واپس لیکر تبدیلی سرکاری نے چھوٹے پن کا مظاہرہ کیا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ سوات میں امن کی بحالی کیلئے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کے شانہ بشانہ جو قربانیاں اے این پی کے قائدین اور کارکنوں نے دی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن اب حکومت نے دہشت گردوں کے نشانے پر پارٹی قائدین سے سیکیورٹی لے لی ہے انہوں نے کہاکہ اگر سیکورٹی واپس نہ دی گئی تو اے این پی کے کارکنان بندوق ہاتھ میں لے کر اپنے رہنماؤں کی حفاظت خود کریں گے اور احتجاجی تحریک چلائیں گے اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
عوامی نیشنل پارٹی سوات نے پارٹی کے ناظمین اور رہنما ؤں سے سیکورٹی واپس لینے پر احتجاج کا اعلان کردیا
