سوات میں کویڈ 19 کی وجہ سے ضلع عدالتوں میں پچاس فیصد ججز کو کم کر دیا گیا، عدالتوں میں صرف ارجنٹ اور کریمنل کیسزز کو سنا جائے گا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق عام روٹین کیسیزز کو نہیں سنا جائے گا۔۔ ہفتہ کو بھی ایک خاتون جج کا ٹیسٹ مثبت آیا، تاہم ایم او ڈیز ضروری عدالتی کاموں کے لئے موجود ہوں گے۔ ایم او ڈیز کے لئے ججوں کے نام، جگہ اور تاریخ کی لسٹ جاری کردی گئی۔نو ٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید تک صرف ضروری مقدمات اور معمول کے عام کیسوں کو نہیں سنا جائیگا۔