سوات( مارننگ پوسٹ) سوات محکمہ ڈبلیو ایس ایس سی (واسا) مینگورہ سیاست سے پاک خودمختارادارہ بن گیا ہے،رستم خان ،تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر امانکوٹ کے سابقہ کونسلررستم خان نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے طرف سے ڈبلیو ایس ایس سی( واسا )مینگورہ کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے روز بروزادارے کے شہرت میں اضافہ ہورہا ہے ،جس میں گھر گھرعوام کو پانی کی بلا تعطل ترسیل سر فہرست ہے، تحصیل میونسپل کمیٹی (ٹی ایم اے ) کے نسبت ہم واسا کی کار کردگی سے سو فیصد مطمین ہیں ۔ گزشتہ ادوار میں پانی اور صفائی کے ابتر صورت حال سے عوام عاجز آگئے تھے ،سوات میں محکمہ واسا کے آنے کے بعد عوام کو پانی اور صٖفائی کی فراہمی کے مسائل کافی حد تک حل کردئے گئے ہیں۔واسا کے افسران و اہلکار دن رات ایک کرکے ایک فون کال پہ عوام کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش نظر آتے ہیں جس پر ہم اہل علاقہ امانکوٹ واسا کے جانب سے لوگوں کو گھر کے دہلیزتک اپنے سہولیات پہنچانے پر شکرگزار ہیں۔