سوات: اٹلی سے تعلق رکھنے والے معروف بین الاقوامی کوہ پیما کارلو البرٹو پنیلی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ پہاڑوں کو صاف ستھرا رکھ کر ان کا احترام کریں۔ پہاڑوں اور فطرت کی قدامت قائم رکھنے کے لییکسی بھی قسم کی جارحانہ سرگرمی کا مشاہدہ نہ کریں۔ وہ سوات میں ہندوکش پہاڑی سلسلے کی مانکیال چوٹی کو حالیہ سر کرنے والوں تین کوہ پیماؤں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس تقریب میں مختلف پاکستانی ٹریکرز اور کوہ پیماؤں نے شرکت کی۔کارلو البرٹو پنیلی خود کوہ پیما اور کوہ پیمائی کے انسٹرکٹر ہیں، جنہیں حکومتِ پاکستان نے 2017ء میں پاکستان کے پہاڑوں کے لیے ان کی خدمات کی بنا پر ستارہئ امتیاز سے نوازا تھا۔ ان خدمات میں مشہور ماحولیاتی مہم مفت K2 فرینگ کی قیادت بھی شامل تھی۔ تقریب میں انہوں نے تینوں کوہ پیماؤں سید علی شاہ میاں، محمد رحیم اور فرمان خان جنہوں نے حال ہی میں بالائی سوات میں مانکیال کی تاریخی چوٹی کو سر کیاتھا، کو ایس پی ایس ٹریکنگ کلب کی جانب سے شیلڈز دئیے۔