سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں پی ٹی آئی کے علاوہ زیادہ ترسیاسی پارٹیوں نے آئندہ انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کے حتمی فہرستین جاری کردی ہے ، تفصیلات کے مطابق سوات کے نو صوبائی اور تین قومی اسمبلی کے نشستوں کے لئے پی ٹی آئی کے علاوہ زیادہ ترسیاسی پارٹیوں نے اپنے امیدواروں کے حتمی فہرست جاری کردی ہے جس کے بعد کئی صوبائی اور قومی اسمبلی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے شروع کردئے ہیں سب سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے امیدواروں کا باقاعدہ اعلان کردیاہے جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی اعلان کردیاان میں کچھ حلقو ں سے امیدواروں کی ٹکٹوں کا اعلان باقی ہے اس طرح ایم ایم اے نے بھی زیادہ تر حلقو ں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیاہے ، پی پی پی نے بھی کچھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیاہے جبکہ آخری اطلاع تک پی ٹی آئی نے باضابطہ کسی بھی امیدوار کے لئے اعلان نہیں کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکن بے چینی سے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے منتظر ہے ، کیوں کہ اگر اعلان کردیاگیا تو توقع ہے کہ اس کے خلاف شدید احتجاج سامنے آئیگا۔