سوات(مارننگ پوسٹ)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے اتروڑ سوات کے رہائشی کا گجرات میں بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلد ازجلد قاتلوں کو گرفتار کرکے انہیں قرار وقعی سزا دیں۔بصورت دیگر اس ظالمانہ اقدام کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے۔سابق ایم پی اے محمد امین نے کہاکہ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے۔آئے روز کہی نہ کہی پر ‘ تشدد واقعات رونما ہورہے ہیں۔کالا م اتروڑ کے غریب لوگ محنت مزدوری کی غرض سے ملک بھر کی مختلف علاقوں میں جاتے ہیں۔اس دوران اگر کسی سے کوئی غلطی سرزد بھی ہوجائے تو قانون ہاتھ میں لیکر انہیں سفاکانہ طریقے سے مارنا بد ترین ظلم اور لاقانونیت کی بدترین مثال ہے۔پنجاب حکومت فوری طور پر واقعے کے ذمہ داران کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں بصورت دیگر اس واقعے کے خلاف سوات بھر میں احتجاج کریں گے۔