ویب ڈیسک: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی شہریت کے حوالے سے بڑا اعلان، پیدائشی نیشنلیٹی کا حق ختم کرنے کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری میں صدارت سنبھالنے کے بعد امریکی شہریت کا پیدائشی حق ختم کردینگے، جیسا کہ وہ اس سے قبل بھی کئی بار اس کا اظہار کر چکے ہیں۔
امریکی شہریت کے پیدائشی حق سے مراد تارکین وطن یا وہ غیر ملکی جو تعلیم کی غرض سے امریکا آتے ہیں اور پھر ان کے بچوں کی پیدائش امریکا میں ہوتی ہے تو انہیں از خود امریکی شہریت مل جاتی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ اور ان کے حامیوں کے خیال میں اس قانون کو تبدیل ہونا چاہیے اور امریکا کی شہریت حاصل کرنے کے لیے ایک سخت طریقہ کار ہونا چاہیے۔ اسی لئے انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جنوری میں صدارت سنبھالنے کے بعد امریکی شہریت کا پیدائشی حق ختم کردینگے۔
دوسری جانب ٹرمپ مخالف امریکیوں کا خیال ہے کہ پیدائشی شہریت کا حق امریکا کے آئین کی 14 ویں ترمیم کا حصہ ہے اور اسے واپس لینا یا بدلنا مشکل ہوگا۔اس لئے ان کی جانب سے کی جانیوالی کوششوں پر ابھی سے سوالات اٹھنے لگے ہیں.
ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی شہریت کے حوالے سے بڑا اعلان
