سوات (مارننگ پوسٹ)سوات کے میدانی اور شہری علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ وادئی کالام میں درجۂ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا اور نظامِ زندگی مفلوج ہوکررہ گیا۔ مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں جمعہ کے روز بارش شروع ہے۔ وادئی کالام،ملم جبہ،سنگر ٹاپ ، اورمیاندم ویلی سمیت پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ وادئی کالام میں درجۂ حرارت منفی 10 جب کہ ملم جبہ میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کی جانب سے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران میں مزید بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری
