سوات(مارننگ پوسٹ)درخت لگانا صدقہ جاریہ ماحول کو بھی بہتر کرنے میں مدد دیں گے آنے والے نسلوں کے لئے بہتر ماحول بنانا اور ان کی حفاظت کرنا زندہ قوموں کی نشانی ہے درخت سایہ بھی اور ماحول دوست بھی اس مہم میں پاکستان بھر میں دس ارب درخت لگائیں گے اس کے لئے سوات میں بھی مختلف مواقع میں مختلف طبقہ کے ساتھ مل کر شجرکاری جاری سوات کودیگر اضلاع کی نسبت مہم پہلے کی طرح کامیاب بنائیں گے ان خیالات کا اظہار منگورہ سب ڈویژن کے ایس ڈی ایف او حسیب خان نے شجرکاری مہم کے حوالے سے کئے گئے ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ایس ڈی ایف او حسیب خان نے کہا کہ حکومت نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں بہت اقدامات کئے اور اس حوالے سے آئندہ نسلوں کے لئے بہتر ماحول پیدا کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ آنے والے نسلوں کے لئے ماحول کو بہترکرکے محفوظ بنایا جاسکے۔