سوات(مارننگ پوسٹ) ایک سو ایک فیصد نہ ٹوٹنے والے اعتماد کا دعوا کرنے والے سٹیٹ بینک نے کروڑوں عوام کو مایوس کردیا،سٹیٹ بینک نے اچانک ساڑھے ساتھ ہزار روپے مالیت کے بانڈز منسوخ کرنے کا اعلان کردیا، اس کے ساتھ ہی تین دن بعد ہونے والے قرعدہ اندازی بھی منسوخ کردی گئی، جوکہ صارفین کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی مترادف ہے، بانڈز رکھنے والے صارفین کا آئی ایم ایف کے ایما پر کئے گئے فیصلے پر شدید غم وغصے کا اظہار، تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کے طرف سے ساڑھے سات ہزار روپے کے انعامی بانڈز کے قرعہ اندازی کے تاریخ سے محض تین دن قبل بانڈز کی منسوخی اور قرعہ اندازی نہ کرنے کے فیصلے سے کروڑوں بانڈز ہولڈر مایوس ہوگئے بانڈزرکھنے والے حضرات نے میڈیا کے بتایاکہ تین ماہ تک قومی بچت سکیم میں کروڑوں روپے رکھ کر انہیں حکومت کے فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی اگر اس طرح فیصلے ہوتے رہے تو عوام کا قومی اداروں پر اعتماد ختم ہوجائیگا، حکومت پہلے اشتہارات کے زریعے عوام کو قومی ترقی میں حصہ داری پر راضی کرنے کے لئے اشتہارات چلاتے رہیں اب اچانک بیرونی دباو پر پندرہ ہزار، ا ور ساڑھے سات ہزار روپے والے بانڈز کو ختم کرنے کے فیصلے سے صارفین کوتین ماہ کا انٹرسٹ بھی نہیں دیا جارہاہے۔ جوکہ قومی اداروں کے ساکھ پر ایک سوالیہ نشان ہے، واضح رہیں کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اچانک پندرہ اور ساڑھے سات ہزار روپے کے بانڈز ختم کرنے کا اعلان کیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں دونون بانڈز کے تین سو اسی ارب سے زائد عوام کا سرمایہ ان بانڈوں میں لگایاگیاہے، جس پر سٹیٹ بینک مخصوص انٹرسٹ کے ساتھ صارفین کو رقم انعام کی صورت میں دے رہاتھا۔ دریں اثناء مختلف بینکوں سے معلوم ہوا کہ صافین نے بڑی تعداد میں پندرہ ہزار اور ساڑھے سات سو روپے مالیت کے بانڈز بڑی تعداد میں واپس کرنا شروع کردی ہے۔
سٹیٹ بینک نے کروڑوں عوام کو مایوس کردیا،7 ہزار روپے مالیت کے بانڈز منسوخ کردئے
