سوات(مارننگ پوسٹ) ٹی ایم اے مینگورہ میں ہونے والی کرپشن کے ثبوت اعلیٰ حکام کے حوالے ۔کرپشن میں ملوث افراد پرہاتھ ڈالنے کیلئے ذمہ دار سرگرم ہوگئے ، تحریک انصاف کے ضلعی پریس سیکرٹری نے ٹی ایم اے میں ہونے والی مبینہ کرپشن کا پردہ چاک کرنے کااعلان کردیا، تحصیل ناظم اکرام خان کوبھی اڑے ہاتھوں لے لیاگیا، تحصیل ناظم پرشدید تنقید اورالزامات، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سوات کے پریس سیکرٹری فضل ربی بھائی نے انکشاف کیاہے کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مینگورہ میں ہونے والی کرپشن بارے تمام ثبوت اعلیٰ حکام کے حوالے کردئیے گئے ہیں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف وہ لوگ بول سکتے ہیں جوکرپشن سے پاک ہو، اوریہی وجہ ہے کہ عزیز اللہ گران نے کرپشن کے خلاف جہاد شروع کررکھاہے۔ اور کرپشن کی زد میں جوبھی آئیگا۔ ان کے خلاف کارروائی ضرور ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ عزیز اللہ گران کسی کے بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ لیکن ہمیں افسوس کیساتھ کہناپڑتاہے کہ ٹی ایم اے میں ہونے والی کرپشن کاجب ہم ذکرکرتے ہیں تو جواب اکرام خان دیتے ہیں ان کو یہ حق نہیں کہ کسی اورکے جواب دیں اس سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ دال میں کچھ کالاہے اور ٹی ایم اے بارے کافی ثبوت گران خان نے اعلیٰ حکام کے حوالے کئے گے ہیں۔ جلد ہی ان کے چہروں سے نقاب اُترجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی ایک کھلی کتاب کے مانند ہے۔ لیکن میں ان کویاددلاناچاہتاہوں ۔ کہ اکرام خان کے ایک بھائی عالمگیرجوکہ اس وقت بیرون ملک میں ہے۔ ان پرآج بھی ہماراقرضہ ہے۔ لیکن میں اکرام خان سے یہ کہتاہوں کہ آپ تو سبزی منڈی میں تھے۔ آپ کس طرح عالیشان زندگی گزاررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اڈہ اورسبزی منڈی شہرسے باہرمنتقل کرنے کاواویلا کرنے والے اکرام خان نے میوندپل پلازہ پرکیوں خاموشی اختیارکررکھی ہے انہوں نے کہا کہ جلد ہی کرپشن میں ملوث لوگوں کوبے نقاب کردیاجائیگا۔