سوات(نمائندہ خصوصی)رمضان المبار ک کی بابرکت ماہ میں غریبوں کو یاد رکھنا اور ان کی ضرورتوں میں مدد کرنا افضل ہے مخیر حضرات اپنے ہمسایوں مساکین کی مدد کے لئے آگے آئیں تاکہ ان غریبوں کی ضرورت کسی نہ کسی طریقے سے پورے ہو الخدمت فاؤنڈیشن اور دیگر ادارے عرصہ سے لوگوں کو ہرمشکلات میں شانہ بشانہ موجود ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے سابق ایم این اے عائشہ سید نے مختلف مقامات میں غریب اور مستحق لوگوں میں رمضان المبارک کے خصوصی پیکج دیتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات آگے آئیں اور ان لوگوں کی مدد کریں کیونکہ آج کل منگائی اور بے روزگاری میں بہت زیادہ اضافہ ہوا اور حکمرانوں کو اس کا احساس نہیں اس لئے موجودہ حکومت فوری طور پر ان لوگوں کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر ریلیف پروگرام شروع کے جائے
سوات کےغریب اور مستحق لوگوں میں رمضان المبارک کے خصوصی پیکج تقسیم
