سوات:ڈپٹی کمشنرسوات جنید خان نے کہا ہے کہ خپل کور فاؤنڈیشن یتیم اور بے سہارہ بچوں اور بچیوں کے رہنے سہنے اور مکمل تربیت کا ایک منفرد ادارہ ہے۔ان خیالات کا اظہار وہ خپل کور فاونڈیشن کے ڈائریکٹر محمد علی کیساتھ اپنے دفتر میں ایک ملاقات کر رہے تھے۔ڈپٹی کمشنرجنید خان نےسوات کے یتیم اور بے سہارہ بچوں اور بچیوں کیلئے کی گئی خپل کور انتظامیہ کے جانب سے فلاحی کاموں اور سرگرمیوں کو سراہا۔ ادارے میں یتیم بچوں کو تعلیم و تربیت گھر جیسے ماحول ملنا بچوں کو احساس کمتری محسوس نہیں کرنے دیتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرسوات جنید خان کو ڈائریکٹر خپل کور فاونڈیشن محمد علی نے ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی ،آخر میں ادارے کے طرف سے ڈی سی سوات کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔