سوات (مارننگ پوسٹ) چیئرمین ڈیڈک کمیٹی فضل حکیم خان کی مینگورہ فورس کمانڈر بریگیڈئیر کاشف نوید بٹ سے ملاقات ، سوات کے موجودہ صورتحال پر گفتگو ، گذشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئرمین ڈیڈک کمیٹی فضل حکیم خان نے مینگورہ فورس کمانڈر بریگیڈئیر کاشف نوید بٹ سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے سوات کے موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ سوات میں پاک فوج کے ساتھ ملکر سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور ساتھ دینگے اور اصلاحی معاشرے کا قیام ممکن بنائیں گے ، انہوں نے کہا کہ سوات سے دہشت گردی کا خاتمہ پاک فوج اور یہاں کے عوام کے قربانیوں کی بدولت ممکن ہوا ہے ، جس پر سوات کے عوام پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس قائم امن کو بحال بنانا اب ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، اس مقصد کے لئے پولیس فورس کو مضبوط اور غیر سیاسی کردیا ہے اور علاقے میں سماج عناصر کی سرکوبی کے لئے فری ہینڈ دے رکھا ہے جو کہ جرائم کے خاتمے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔
ملکر سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پورفوج کا ساتھ دینگے،فضل حکیم
