سوات : ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کم عمر موٹر سائیکل سواروں کیخلاف سخت کارروائی کرنے اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کے کرتب دیکھانا ضلع سوات کے نوجوانوں میں موٹرسائیکل پر پیلئن رائڈنگ/ون ویلنگ/اوور سپیڈنگ کے کرتب دیکھانے کا رجحان خطرناک صورت اختیار کررہا ہے جس کی وجہ سے جابجا حادث روزمرہ کا معمول بن گئے ہیں اور اس ضمن میں مسلسل شکایات آرہی ہیں۔ نوجوانوں میں اس پر خطر رجحان کو کم کرنے اور اس کی وجہ سے لڑائی جھگڑوں کی روک تھام اور شہریوں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع بھر میں آج سے 30 دن کے لئے موٹر سائیکل کو پیلئن رائڈنگ/ون ویلنگ/اوور سپیڈنگ کے کرتب کے استمال پر پابندی لگائی جاتی ہے۔ٹریفک کے بہاؤ کو رواں دواں رکھنے اور ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے اسپیشل پلان تیار کیاگیا،عید کے شب موٹرسائیکل پر کم سن بچے ون ویلنگ اور سیلنسر سے آواز نکالنے والوں کے خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت سخت قانونی کاروائی کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔
سوات ضلع بھر میں کم عمر موٹر سائیکل سواروں کی شامت آگئی،اسپیشل پلان تیار
