ویب ڈیسک: دیر لوئر کے سابق اراکین پارلیمان، مشران اور عمائدین پر مشتمل گرینڈ جرگہ کے اراکین نے پشاور میں چیف سیکرٹری سے ملاقات کی، اس دوران انہوں نے تحفظات و مسائل بیان کئے، اس پر چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا۔
انہوں نے جرگہ مشران و دیگر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا فوجی آپریشن نہیں ہوگا، جس میں عوام کو گھروں سے نقل مکانی کرنا پڑے، امن و امان کی صورتحال اور حکومتی رٹ برقرار رکھی جائے گی۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ دہشت گردوں کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا، جبکہ دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا، اس دوران کسی کی نقل مکانی کی نوبت نہیں آئے گی۔