کانجو کے محلہ نعمت آباد میں بھائی نے سگے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق عیسیٰ خان ولد خورشید ساکن شانگلہ حا ل کانجو نے اپنے بھائی سلمان پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔فائرنگ سے اس کا بھائی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔