سوات (مارننگ پوسٹ)  سیدو شریف کے علاقہ فیض آبادکے رہائشی 3 کمسن بھائی بازیاب ،بچےمدرسہ جاتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتا ہوگئےتھے۔ پولیس اسٹیشن سیدوشریف کی کامیاب کارروائی۔ بچے خوازہ خیلہ کے ویران جنگل سے بازیاب کرائے گئے،بچے مدرسے سے تنگ آکر بھاگ گئے تھے پولیس ذرائع کے مطابق فیض آباد کے رہائشی تین بھائی بارہ سالہ انعام اللہ،نو سالہ انوراللہ اور سات سالہ ذاکراللہ 14 روز قبل گھر سے نکل کر مدرسہ جاتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتا ہوگئےتھے،جس سے مینگورہ شہر سمیت پورے سوات میں لوگ خوف میں مبتلا تھے جس پر پولیس نے دن رات ایک کرکے بچوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا