سوات : سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے آیاز بیکری کے گودام میں آتشزدگی،آتشزدگی کے وجہ سے لاکھوں کا نقصان، ریسکیو 1122کی تاخیر سے پہنچنے پر نقصان زیادہ ہوا، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم بھی جائے وقوعہ پرپہنچ گئے ،1122کے تاخیر پر شدید اظہار برہمی 1122کو ناقص سروسز قرار دیدیا،1122کے دو گاڑیاں آگ بجھانے میں ناکام تیسری گاڑی کے انتظار میں آگ کے شعلے مزید بلند ہونے لگے، لوکل کمیونٹی، سول ڈیفنس ہر اول دستہ تھانہ مینگورہ کے اہلکاروں نے آگ بجھانے کے کارروائی میں حصہ لیا آگ بجھانے میں کئی گھنٹے صرف ہوئے، تفصیلات کے مطابق مینگورہ ملا بابا روڈ پر قائم آیاز بیکری کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے اناً فاناً پورے گودام اور ملحقہ دکانوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا آگ بجھانے کے دوران 1122سستی دکھائی پہلے ایک گاڑی آئی پھر ادھا گھنٹے بعد دوسری گاڑی نمودار ہوئی دو گاڑیاں خالی ہونے کے بعد تیسری گاڑی کے انتظار میں وقت ضائع ہونے کی وجہ سے آگ مزید پھیل گئی اس دوران لوکل کمیونٹی، سول ڈیفنس کے اہلکاروں عزیز خان، فضل محمد اور دیگر درجنوں اہلکاروں کے علاوہ تھانہ مینگورہ کے اہلکاروں نے آگ بجھانے کے کارروائی میں حصہ لیا اگ گیس سلینڈ پھٹنے سے لگا اگر لگنے سے گودام میں پڑھی مٹھایاں، گھی، چینی اور دیگر سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی بڑے مشکل سے آگ پر قابو پالیاگیا اس موقع پر عوام کے اکثریت نے 1122کے کردار پر تنقید کی اور ان کے سست روئی پر غم غصے کا اظہارکیا اس موقع پر سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے 1122کے تاخیر کو نقصانات کا ذمہ دار قرار دیا انہوں نے کہا کہ 1122ایک ناقص سروس ہے ان کے تاخیر کے وجہ سے بیکری کے گودام میں لگنے والے آگ کے وجہ سے نقصان زیادہ ہوا ہے ان کے سست روی نے جلتی پر تیل کا کردار ادا کیا ہے۔
سوات : مینگورہ شہرمیں بیکری کے گودام میں آتشزدگی،لاکھوں کا نقصان
