سوات میں کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ عید کے دنوں کے دوران ہسپتال میں کورونا کے دو مریض انتقال کرگئے۔ ہسپتال ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق ہفتہ کے روز ہسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد کم ہوکر 73 رہ گئی۔ ہسپتال سے مزید 9 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا۔