سوات(مارننگ پوسٹ) سیدوشریف عدالت نے چار سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو مجموعی طور پر 38سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ سزا سنایا، تفصیلا ت کے مطابق اپریل 2018میں سولہ سالہ لڑکے صہیب الرحمان نے تھانہ رحیم آباد کے حدود میں چار سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی جس پر مقدمہ درج کیاگیا، سیدوشریف انسداد دہشت گردی کے خصوصی عدالت کے جج عبداللہ نے جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 38سال قید اور ایک لاکھ روپے سزا سنادی سرکاری وکیل سید نعیم نے مقدمے کی تفصیلات مڈیاکو بتاتے ہوئے کہاکہ اس مقدمے میں پولیس، وکلاء اور میڈیا کے نمائندوں نے بھر پور مدد کی اور ملزم کو سزا دی گئی، موقع پر موجود متاثرہ بچی کے چچا فضل غفار نے میڈیا کو بتایاکہ وہ عدالت کے فیصلے سے متفق ہے اور ان کو انصاف مل گیا انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیں کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور اگر اس طرح واقعہ ہوجائیں تو پولیس کو رپورٹ کردینا چاہیں اس فیصلے سے زیادتی کرنے والے لوگ کو عبرت ملیگی، جبکہ سوات میں بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے سماجی کارکن شوکت سلیم ایڈوکیٹ نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ملزم کو کم از کم پھانسی کی سزاد ینی چاہیں تھی کیوں کہ اس طرح کے واقعات میں روبروز اضافہ ہوتاہے تاکہ ملزمان کو عبرت مل جائیں مزید انہوں نے کہاکہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود تھے وہ کیس کا مطالعہ کررہے ہیں اور مزید سزا کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کرینگے۔
سوات،چار سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی پر ملزم کو 38سال قید 1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
